اسرائیل کا لبنان کیساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کو لبنان کیساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی

تل ابیب ———- اسرائیل کا لبنان کیساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کو لبنان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی بار بار درخواستوں کے پیش نظر میں نے کابینہ کو ہدایت دی کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان پرامن تعلقات کے قیام پر مرکوز ہوں گے۔جبکہ لبنانی صدر نے بھی اسرائیل کیساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں