وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکا ایران ثالثی کے معاملے پر اہم ملاقات شہباز شریف اور عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی اور امن کو برقرار رکھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کا جائزہ لیا اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خطے میں امن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں