فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے
تہران—- فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات، تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران دیگر اعلٰی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی شب کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے جمعرات کوتہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Load/Hide Comments