ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ کا ’پاکستان‘ میں بات چیت کا عندیہ

واشنگٹن —- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دورآئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ایران مذاکرات سے متعلق نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے بات چیت کیلئے ہمارے وفد کا پاکستان جانے کا امکان ہے، ایران سے مذاکرات کا اگلا دورآئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے۔
پاکستان میں مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست ہیں اس لئے امکان ہے کہ ہم دوبارہ پاکستان جائیں۔ ہم ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں