نقل کرنے والا طالب علم کبھی بورڈ کے امتحان نہیں دے سکے گا: سندھ حکومت کا فیصلہ نقل کرنے والے طلبہ کے امتحانات پر مستقل پابندی اور ملوث عملے کو نوکری سے برطرف کرنے کا اعلان
سندھ حکومت نے میٹرک و انٹر امتحانات میں نقل کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔سندھ حکومت کا نقل میں ملوث طلبہ اور عملے کے خلاف بڑا فیصلہ ،نقل کرنے والا طالب علم کبھی بھی بورڈ کے امتحانات نہیں دے سکے گا ،اور ملوث عملے کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا، وزیرجامعات و بورڈزسندھ محمداسماعیل راہو اور وزیر تعلیم سردار شاہ کا مشترکہ بیان سامنے آگیا۔وزیر جامعات اسماعیل راہو اور وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے مشترکہ بیان کے مطابق نقل میں ملوث طلبہ اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بورڈ امتحانات میں نقل پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے، امتحانی عمل کے دوران انویجیلیٹر، انٹرنل، ایکسٹرنل یا کوئی بھی انتظامی افسر کے ملوث ہونے کی صورت میں محکمہ جاتی کارروائی ہوگی، عملے کے ملوث ہونے کی صورت میں نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments

