امریکا کا ایران سے مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس کی قیادت میں وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ہوگا: ترجمان وائٹ ہاؤس
پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، جس کے بعد اب دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد میں براہِ راست مذاکرات کریں گے۔ دوسری جانب امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں ایران سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا 3 رکنی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔بدھ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں، جس کا مقصد خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
Load/Hide Comments

