وفاقی حکومت کا ملک بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ بیکریاں، ریسٹورانٹ تندور، شادی ہالز رات 10بجے بند کرنا ہوں گے، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، فیصلوں کا اطلاق 7اپریل سے ہوگا

اسلام آباد —— وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹوں ، شاپنگ مالز،بیکریاں، ریسٹورانٹ تندور ،شادی ہالزکو رات کو بند کرنے سے متعلق اوقات کار جاری کردئیے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی بچت اور کفایت شعاری سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب ، کے پی ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8بجے بند کردیئے جائیں گے۔ خیبرپختونخواہ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ روزمرہ اشیاء کی دکانیں ، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8بجے بند کرنا ہوں گے۔بیکریاں، ریسٹورانٹ تندور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں