حکومت کا شام اور رات کے پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان 2 گھنٹے 25 منٹ کی لوڈ منیجمنٹ کا مقصد بجلی کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی یونٹ اضافے کو روکنا ہے؛ ترجمان پاور ڈویژن کی تصدیق
اسلام آباد —- ملک میں پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق شام کے اوقات میں ملک بھر میں سوا 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی کیوں کہ حکومت کو پیک آورز میں کھپت میں اضافے کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے، جس کے باعث شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک کے دورانیے میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی بند کی جائے گی، پیک آورز میں روزانہ 2 گھنٹے 25 منٹ کی اس لوڈ منیجمنٹ کا مقصد بجلی کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی یونٹ اضافے کو روکنا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈسکوز کو بجلی بند کرنے کے اوقات صارفین سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومت ہر وہ اقدام کرے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے، وفاقی اور صوبائی سطح پر کمرشل مارکیٹس کی بروقت بندش سے بجلی کی طلب کم کی جاسکتی ہے، طلب میں کمی لا کر بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مزید کم کیا جا سکتا ہے، مہنگے ایندھن کے کم استعمال سے بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو روکا جا سکے گا۔
Load/Hide Comments

