ایران کا امریکا سے جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان ایران نے ثالثوں کی جانب سے دی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا
تہران —— ایران کا امریکا سے جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیلئے جاری کوششیں اور مذاکرات ختم ہو گئی ہیں۔ ایران نے ثالثوں کی جانب سے دی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔تہران نے جواب میں کہا ہے کہ سیز فائر بات چیت میں مزید حصہ نہیں لیں گے، محض امریکی وعدوں کے بدلے آبنائے ہرمز نہیں کھول سکتے۔ جبکہ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے مطالبات ماننے، آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کر دیا۔سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق ایران دباؤ میں مذاکرات نہیں کرے گا ، امریکا کی سرنڈر کی شرط پر ایران لچک نہیں دکھائے گا، امریکا جب تک ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرے گا ایران لچک نہیں دکھائے گا۔
Load/Hide Comments