اسرائیل نے ایران کا سب سے بڑا پیٹروکیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا: نتن یاہو کا دعویٰ
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے، ’ہم منظم انداز میں آئی آر جی سی (پاسدارانِ انقلاب) کی مالی مشین کو ختم کر رہے ہیں۔‘ایک علیحدہ بیان میں اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے دو سب سے بڑے پیٹروکیمیکل کمپلیکسز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ ناکارہ ہو گیا ہے۔آئی ڈی ایف کے مطابق اسالوئے میں واقع ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مبینہ طور پر ’ایرانی حکومت کی میزائل انڈسٹری کے لیے ضروری پرزہ جات‘ تیار کیے جاتے تھے۔
Load/Hide Comments