امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے جواں سال بھتیجے کو قتل کر دیا گیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی ہیوسٹن میں فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد جان کی بازی ہار گئے

ہیوسٹن —– امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے جواں سال بھتیجے کو قتل کر دیا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی ہیوسٹن میں فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی نوجوان کو قتل کر دینے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو ہیوسٹن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گزشتہ روز آلٹن میں پیش آیا جہاں کار جیکنگ کے دوران نامعلوم ملزمان نے عماد صدیقی کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھے جو فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق عماد صدیقی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ ہوتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں