وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 366 روپے مقرر کر دی گئی
اسلام آباد —– وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 366 روپے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج میں ایسے موقعے پر قوم سے بات کررہا ہوں کہ جب اللہ تعالیٰ کے کرم فضل سے خلیج میں اب جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہورہی ہیں، وہ فریقین جو کل تک جنگ میں آمنے سامنے تھے، خطہ تباہی کا منظر تھا، آج دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات کو طے کرنے پر راضی ہوچکے ہیں۔ایران اور امریکی لیڈرشپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میری تجویز قبول کی اور عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا اور میری پرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی لیڈرشپ اسلام آباد تشریف لا رہی ہیں، اور امن مذاکرات ہوں گے۔
Load/Hide Comments