ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتے ہیں، ہم جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کررہے ہیں، آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جنوبی پڑوسیوں کو پیغام

تہران —– ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیئے۔ میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کے چہلم پر اپنے بیان میں کہا کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی چالیس دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیئے۔ایران کے جنوبی پڑوسیوں کو مجتبیٰ خامنہ ای نے پیغام میں کہا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں ۔ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کررہے ہیں۔ ہم انتظار کررہے ہیں تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھاسکیں۔ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ لے گا۔ آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں