آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار ہے، ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کا سینٹ کام کو جواب

تہران:— ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے امریکی سینٹ کام کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اب بھی ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈر کا امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں، آبنائے ہرمز سے کسی بھی بحری جہاز کے آمد و رفت کا اختیار صرف ایران کی مسلح افواج کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں