اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات 14 گھنٹے بعد مکمل، ایران کا بات چیت جاری رکھنے کا اعلان: ایرانی حکومت
اسلام آباد: — ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات 14 گھنٹے بعد مکمل ہو گئے ہیں۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے، ایرانی اور امریکی مذاکراتی وفود کے درمیان بالمشافہ بات چیت کے ایک اور دور کے بعد تکنیکی ماہرین کی ٹیموں نے تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا۔ایرانی حکومت نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے، اور مذاکرات میں جو اختلافات رہ گئے ہیں ان کے باوجود بات چیت کا عمل جاری رہے گا، ایرانی میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ اور چند دیگر امور بدستور شدید اختلاف کا سبب بنے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments