وزیراعلیٰ پنجاب کا 3500روپے فی من گندم خریداری شروع کرنے اور کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا مفت باردانہ دینے کا اعلان گندم خریداری کے72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قرار، کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ
لاہور——– وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹر سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں گندم خریداری، باردانہ اورگرین ٹریکٹر سکیم کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکارسے 3500 روپے فی من گندم خریداری فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر 3500 روپے فی من کے نرخ پر گندم خریداری کے 72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قراردیا گیا۔صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جس سے گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Load/Hide Comments