معاشی معاملات مزید بگڑنے لگے، تجارتی خسارہ تشویش ناک 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ملک کی ایکسپورٹس آمدن مزید کم ہو گئی، ڈالر امپورٹ بل میں مزید اربوں ڈالرز کا اضافہ ہو گیا

لاہور —- معاشی معاملات مزید بگڑنے لگے، تجارتی خسارہ تشویش ناک 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، ملک کی ایکسپورٹس آمدن مزید کم ہو گئی، ڈالر امپورٹ بل میں مزید اربوں ڈالرز کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ سے سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ بڑھ گیاہے اورملکی تجارتی خسارے میں 23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کاحجم 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔گزشتہ سال جولائی تا مارچ تجارتی خسارے کا حجم 22.67 ارب ڈالر تھا۔ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی اعدادوشمار بارے رپورٹ جاری کر دی ہے۔جولائی تا مارچ نو ماہ کے دوران برآمدات میں 8 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔مالی سال کے پہلے نو ماہ میں برآمدات 22.73 ارب ڈالر ریکارڈ،گزشتہ سال کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 24.72 ارب ڈالر تھا،جولائی تا مارچ 2026 تک درآمدات کا حجم 6.64 فیصد تک بڑھ گیا،جولائی تا مارچ درآمدات کا مجموعی حجم 50.54 ارب ڈالر تک رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں