قطر سے گیس سپلائی معطل ہوچکی، مائع گیس حکام کا 14 اپریل کے بعد ایل این جی گیس دستیاب نہ ہونے کے خدشے کا اظہار جنگ شروع ہونے کے باعث مارچ میں گیس کے 8 کارگوز میں سے 2 آئے تھے، اپریل میں بھی 6 کارگوز میں سے 3 کارگوز نہیں آسکیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد ——- مائع گیس حکام نے 14 اپریل کے بعد ایل این جی گیس دستیاب نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ ایکس پر سماء ٹی وی کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی مائع گیس نے بتایا کہ قطر سے گیس سپلائی مکمل معطل ہوچکی، 14 اپریل کے بعد ایل این جی گیس نہیں ہوگی۔ مائع گیس حکام نے بتایا کہ ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے باعث مارچ کے 6 کارگوز نہیں آسکے۔ مارچ میں گیس کے 8 کارگوز میں سے 2 آئے تھے، اپریل میں 6 کارگوز میں سے بھی 3 کارگوز نہیں آسکیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی سطح پر کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں