پیٹرول کے 3 جہاز 9 مارچ تک پاکستان پہنچنے کا امکان وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کی ملاقات، عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور ایندھن ذخائر پر بریفنگ دی
کراچی —خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باوجود پیٹرول کے 3 جہاز 9 مارچ تک پاکستان پہنچنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، جس میں عالمی تیل قیمتوں میں اضافے، ایندھن کے ذخائر اور ممکنہ توانائی بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا، اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
Load/Hide Comments

