امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں عیدالاضحی کب ہوگی؟ عالمی فلکیات مرکز نے ممکنہ تاریخ بتادی

کراچی(این این آئی)دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں ذی الحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ماہر فلکیات نے بتایا دیا۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔

پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔فلکیات کے بین الاقوامی مرکزکے مطابق بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی قعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔عالمی فلکیات مرکز کے مطابق 18جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش کو 6 گھنٹے اور 5 منٹ ہوچکے ہوں گے۔

ابوظبی میں سورج غروب ہونے کے 29 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 4 منٹ ہوچکی ہوگی۔ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved