امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خلا سے سورج گرہن کا منظر کیسا نظر آتا ہے، ناسا نے ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد (این این آئی)خلا سے سورج گرہن کا منظر کیسا نظر آتا ہے،ناسا نے ویڈیو شیئر کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق 2024ء کا مکمل سورج گرہن ایک تاریخی فلکیاتی واقعہ تھا کیونکہ یہ اب اگست 2044ء تک امریکا میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا جبکہ جزوی سورج گرہن 2026 میں دیکھا جائے گا۔میکسیکو، کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ کے مختلف حصوں میں لاکھوں افراد نے پیر کو ہونے والے نایاب مکمل سورج گرہن کو دیکھا،

اس منظر کو خصوصی طور پر ریاست ہائے متحدہ کو ایک جنون میں ڈال دیا۔نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن، ناسا (NASA) کی جانب سے بھی اس موقع پر سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے اپنے آفیشل براڈکاسٹ یوٹیوب چینل پر دلکش لائیو اسٹریم شیئر کی گئی۔مکمل سورج گرہن کے اس منظر کو تقریباً ایک صدی کے دوران پہلی بار نیو یارک ریاست کے مغربی اور شمالی علاقوں میں رہنے والے افراد نے دیکھا۔

شمالی امریکا میں، میکسیکن ساحل سمندر کے کنارے یہ منظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام امڈ آئی تھی۔امریکی میڈیا سی این این کے مطابق میکسیکو کا بحرالکاہل ساحل وہ پہلا مقام تھا جہاں مکمل سورج گرین کو سب سے پہلے دیکھا گیا۔ناسا نے ناصرف مکمل سورج گرہن سے متعلق دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے بلکہ اس سے قبل ایکس (ٹوئٹر) پر مکمل سورج گرہن کو دیکھے کے لیے عوام کی حفاظت سے متعلق چند نکات بھی شیئر کیے گئے تھے۔

ناسا کا اپنے ایکس پیغام میں کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کل سورج گرہن دیکھیں مگر ہم یہ نہیں چاہتے کہ یہ منظر آخری آپ کی زندگی کیلئے آخری منظر ثابت ہو۔ناسا نے مکمل سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے زور دیا تھا کہ عوام خصوصی عینک لگا کر یہ منظر دیکھیں، سورج گرہن کو براہ راست دیکھنا محفوظ نہیں ہے۔ناسا نے اپنے پیغام میں مکمل سورج گرہن کو کیمرے کے لینس یا دوربین کے ذریعے دیکھنے سے بھی منع کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved