ہمارے لیڈر عمران خان کو ناحق قید میں دو سال پورے ہوگئے ،سید فخرجہان

پشاور(این این آئی)صوبائی وزیر کھیل سید فخرجہان نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو ناحق قید میں دو سال پورے ہوگئے ہیں۔ اور ان پر ہر قسم کا ظلم ڈھایا جارہا ہے۔ انصاف کی فراہمی میں جانب داری ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز و قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں کی کوششیں ہورہی ہیں اور ہمارے لوگوں کا استحقاق مجروح ہو رہا ہے۔انھوں نے پی کے 26 کے عوام اور کارکنان کی اجتماع میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاللہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ یہاں کا دورہ بھی کریں گے اور پی کے 26 میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں ان کو مکمل کیا جائے گا۔ اور حسب ضرورت نئے منصوبوں کو پلان میں شامل کیا جائیگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں