ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

جمیکا(این این آئی)ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج (منگل کو) وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جس میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 0ـ3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے چار میچز کھیلے جا چکے ہیں جو مہمان آسٹریلوی ٹیم نے جیت لئے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں مچل مارش لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں۔کینگروز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 3 وکٹوں، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں،تیسرے میچ میں 6 وکٹوں جبکہ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی یوں مہمان کینگروز ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0ـ4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 جولائی کو سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں