وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ

کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی،حنیف عباسی
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لانجز اور فیملی لانجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی سے بہت مطالبہ تھا کہ یہاں کام کیا جائے۔ اب ہم نے لاہوراسٹیشن سے زیادہ بڑا اسٹیشن کراچی میں تبدیل کیا ہے۔ سی آئی پی لانج کے ساتھ اکانومی اور فیملی ایریا بھی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔حنیف عباسی نے کہا ملک کا ہی نہیں بلکہ کراچی پاکستان ریلویز کا بھی حب ہے۔ ورلڈ کلاس ٹرین تیار کی ہے، جس میں فری وائی فائی کی سہولت دستاب ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلویز میں سات سے 8 میں بہت کام کیا گیا ہے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے ریلوے ٹریکس پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہیں بننے میں 4 سے 5 سال لگیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسافروں کو سی آئی پی لاونجز اور خودکار سیڑھیوں سمیت دیگر کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر آج(پیر) اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

Load/Hide Comments