وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا
لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،عوامی سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے کارکردگی کے لحاظ سے خیبر پختوانخواہ حکومت کو پچھاڑدیا۔ گیلپ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کے عوام بھی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی کارکردگی سراہنے پر مجبور ہیں۔عالمی طورپر مستندشدہ عوامی سروے میں مریم نوازشریف دوسروں سے بہتر وزیراعلی قرار پائی ہیں۔خیبر پختونخوا ہ سمیت دوسرے صوبوں کی عوام نے مریم نوازحکومت کی شفافیت اورگڈ گورننس کو سراہا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خیبر پختوانخواہ کے وزیراعلیٰ سے زیادہ مقبول قرار پائی ہیں۔سروے کے مطابق خیبر پختوانخواہ کے عوام مسائل کے حل کیلئے مریم نوازشریف کی طرف دیکھنے لگے،خیبر پختونخوا ہ کے عوام اپنی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے بے حد مایوس ہیںسروسز کی فراہمی میں کمی،روزگار کے محدود مواقع،کرپشن اوروعدے پورے نہ ہونے پر عوام پریشان ہیں۔عوامی سروے کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے62فیصد عوام خیبر پختوانخواہ حکومت سے نالاں ہیں اورحمایت صرف38فیصد رہ گئی،کرپشن اوربدانتظامی کی شکایات کی وجہ سے خیبر پختوانخواہ حکومت شدید عوامی تنقید کی زد میں آگئی،خیبر پختونخوا ہ کے نصف عوام نے حکومت کو کرپٹ قرار دے دیا،خیبر پختونخوا ہ کے وزیراعلی عوام میں اعتماد اورساکھ کھو بیٹھے۔ سروے کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے پر خیبر پختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے49فیصد حامی بھی مایوس ہیں،خیبر پختونخوا ہ کے 52فیصدعوام نے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن اورخردبردکو تسلیم کیا،62فیصدپی ٹی آئی ووٹرز نے خیبر پختونخوا ہ میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا،48فیصدپی ٹی آئی ووٹرز نے کرپشن میں اضافے کی رائے کا اظہار کیا۔ گیلپ سروے کے مطابق خیبر پختونخوا ہ حکومت روزگار اورکاروباری مواقع پیدا کرنے میں بری طرح ناکام ہے،67فیصدلوگوں کی رائے ہے کہ خیبر پختونخوا ہ میں سرکاری ملازمتوں کا حصول میرٹ نہیں،ذاتی تعلقات سے ممکن ہے،خیبر پختونخوا ہ کے 57فیصد لوگ امن و امان کی خراب صورتحال اوردہشت گردی کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔

