وزیراعلیٰ کا کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیری بھائیوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کر کے منزل کا تعین کیا۔ الحاق پاکستان قرارداد اس بات کی گواہ ہے کہ کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔کشمیری عوام دہائیوں بعد بھی حق خودارادیت ملنے کے منتظر ہیں۔ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوںـ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گاـپاکستان کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گاـان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں