وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیو کلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ محمد طیب،عمار اسد،رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی جیسے ہونہار طلبہ نے عالمی سائنسی مقابلے میں گولڈ،سلور اور برانز میڈلز جیت کر وطن عزیز کا وقار بلند کیا ہے۔ نیوکلیئر سائنس اور دیگر جدید علوم میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہونہار طلبہ نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان عالمی افق پر نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں