سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری

سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری
24 گھنٹوں میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 28 مقدمات درج ،گرفتاریاں ،9 لاکھ 15 ہزار کے جرمانے
لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 28 مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی گئیں۔499 افراد پر9 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانے عائد جبکہ 44 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 26، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 227 خلاف ورزیاں ہوئیں، اینٹوں کے بھٹوں کی 5 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال مجموعی طور پر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 2548 مقدمات درج ، 2278 قانون شکن گرفتار کیا گیا۔91 ہزار 518 افراد کو 19 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد، 13 ہزار 166 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 1652، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 54850 خلاف ورزیاں ہوئیں، صنعتی سرگرمیوں کی 1407، اینٹوں کے بھٹوں کی 2117 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں