خواجہ سلمان رفیق کا فیصل آباد فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس وزیر صحت پنجاب کی ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

خواجہ سلمان رفیق کا فیصل آباد فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
وزیر صحت پنجاب کی ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی پلاسٹک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے افسوس ناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد 1 میں واقعہ کے پانچ زخمی زیر علاج ہیں۔وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم زخمیوں کے بہتر علاج و معالجہ کو یقینی بنا رہی ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں