حنیف عباسی کا اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کا نوٹس
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر نے عملے کو امدادی کام تیز اور حادثے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔
Load/Hide Comments

