جمیکا (این این آئی)فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہمارے رنز کچھ کم تھے، اگر رنز 200 یا 210 رنز ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔دوسرے ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہمارے لیے یہ ایک مشکل دن تھا، ہم نے جس طرح بولنگ کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ غیر معمولی کوشش تھی۔حسن علی نے کہاکہ جس طرح ردر فورڈ اور چیس نے کھیلا، انہوں نے آؤٹ کلاس کیا اور وہ میچ کو ہم سے دور لے گئے۔ یہ ایک شاندار ٹور جا رہا ہے، ہم نے یہاں کھیل کر ہمیشہ لطف اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز ٹیموں کے لیے یہاں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ہمیشہ یہاں ماحول سے لطف اٹھاتے ہیں، یہاں ہمیشہ کراؤڈ ہوتا ہے اور سپورٹ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں تقریباً دو سال کے بعد واپس آکر کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں ہمیشہ اچھے ایریاز میں بولنگ کی کوشش کرتا ہوں۔حسن علی نے کہا کہ میں اپنی بولنگ سے مطمئن ہوں۔ میں اب تیسرے میچ کا منتظر ہوں، ہمیشہ ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی،نئی او ڈی آئی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے گر کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 4,009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلہ دیش ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا۔بھارت 4,471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، نیوزی لینڈ 4,160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 3,473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
Load/Hide Comments

