این ای ڈی یونیورسٹی گرائونڈ میں کرکٹ ٹرائلز، رانا مشہود، شاہین آفریدی، فخر زمان کی شرکت

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے گرائونڈ میں کرکٹ ٹرائلز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت تعلیم، صحت اور اسپورٹس پر کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس سال 23 ٹیلنٹ ہنٹ ہونے تھے جس کا آغاز باکسنگ سے ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان سے ٹیلنٹ سامنے آئے، ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز ہم نے کوئٹہ سے کیا ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت ہماری ہاکی کی ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، ہم نیشنل یوتھ گیمز کروانے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں