ایف بی آر نے جولائی کے ہدف سے 6ارب 40کروڑ ریونیو جمع کرلیا

اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے جولائی کے ہدف سے 6ارب 40کروڑ روپے زائد ریونیو جمع کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق جولائی کے دوران 754ارب 40 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا،جولائی کیلئے ریونیو جمع کرنے کا ہدف 748ارب روپے تھا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی میں ریونیو ہدف کے 100.9فیصد جمع کیا گیا، جولائی کے دوران 81ارب روپے کے ریفنڈ ادا کیے گئے۔ ایف بی آر نے بتایاکہ جولائی میں 297ارب انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں 304ارب جمع کیے،ایف ڈی آئی مد میں 46ارب اور کسٹم ڈیوٹی مد میں 107ارب جمع کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں