اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

کوالالمپور (این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں