امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے نے جہاز کے کرائے بھی بڑھا دئیے

دبئی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے باعث ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد اب احمد آباد کیلئے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے ۔

رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل کے ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔دہلی احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بْک ہو رہا ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافے ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے اعلان کے بعد احمد آباد میں ہوٹل کے کرائے بھی بہت حد تک بڑھا دیے گئے۔رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے کمروں کی بکنگ بھی نایاب ہو گئی اور کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک چلا گیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved