پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کی فیفا سیریز میں ریکارڈ ساز فتح

پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم نے فیفا سیریز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم نے اس شاندار فتح کے بعد اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے 2022 میں مالدیپ کے خلاف 0-7 سے جیت کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ چکنا چور کردیا۔پاکستان کی جانب سے زہمینہ ملک، اقصی مشتاق، لیلیٰ بنارس، مریم محمود، نادیہ خان اور اسراء خان نے گول اسکور کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں