پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں تین گیندیں قبل حاصل کیا

کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنگز نے 129 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر تین گیند قبل حاصل کر لیا۔ میچ کے دوران گیند کی حالت تبدیل ہونے پر کراچی کنگز کو 5 رنز اضافی بھی ملے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کی اور کراچی کنگز کو 129 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں