لیونل میسی نے 900 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا میسی ، کرسٹیانو رونالڈو کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے محض دوسرے فٹبالر بن گئے

فورٹ لاڈرڈیل —— لیونل میسی 900 آفیشل کیریئر گول کرنے والے تاریخ کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ارجنٹائن کے کپتان نے اس سے قبل 899 گول سکور کیے تھے۔
میسی اب کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ 900 گول تک پہنچنے والے واحد مرد کھلاڑی کے طور پر شامل ہو گئے ہیں۔ستمبر 2024ء میں یہ کارنامہ انجام دینے والے رونالڈو فی الحال 965 گولز کے ساتھ آل ٹائم اسٹینڈنگز میں سرفہرست ہیں اور ریٹائرمنٹ سے قبل کھلے عام 1,000 کے بے مثال سنگ میل کو حاصل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔36 سالہ میسی نے رونالڈو کے 1236 کے مقابلے 1142 میچوں میں 900 گول مکمل کیے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں