پنجاب حکومت کا کل 10 مارچ سے 31 مارچ تک سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے سرکاری دفاتر میں’’ورک فرام ہوم ‘‘ کا فیصلہ، سرکاری امور کیلئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی، مریم نوازشریف

لاہور —— وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کیلئے سرکاری فیول بند کیا جائے گا۔ سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ناگزیر سیکورٹی کے لئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی۔فیصلہ کیاگیاہے کہ سرکاری دفاتر میں ”ورک فرام ہوم ” کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئیگا۔سکول، کالج اور یونیورسٹیاں، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں