زخمی سمندری پرندہ علاج کے لیے ایمرجنسی کے دروازے پرپہنچ گیا.

شمال مغربی جرمنی میں ایک ذہین سمندری کوا ایک اسپتال کے ایمرجنسی شعبے کے باہر اس وقت نمودار ہوا۔، جب اس کی چونچ میں مچھلی پکڑنے کی کانٹا نما صنّارہ پھنسی ہوئی تھی۔ پرندے نے شیشے پر ٹھک ٹھک کرنا شروع کی ،یہاں تک کہ ایک ملازم کی نظر اس پر پڑ گئی۔ پولیس نے بیان میں بتایا کہ اتوار کے روز بریمن شہر میں یہ جنگلی پرندہ ایمرجنسی کے دروازے پر بار بار چونچ مارتا رہا، جس پر عملے نے شہری دفاع کے ادارے کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور طبی عملے کے ساتھ، جسے انہوں نے “بہترین تعاون” قرار دیا، صنّارہ نکالنے اور زخم کا علاج کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں پرندے کو اسپتال کے باغات کے اندر ہی دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔سمندری کوا(کارمورینٹ) ایک بڑا آبی پرندہ ہوتا ہے، جس کے چمکدار سیاہ پر، لمبی گردن اور نوکیلی خم دار چونچ ہوتی ہے۔ریسکیو انتظامیہ کے مطابق پرندے کا اس طرح غیر معمولی انداز میں مدد مانگنا قابلِ توجہ تھا، کیونکہ کارمورینٹ عموماً انسانوں سے جھجکتے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں