28 ہزار کی گنجائش مگر ’ٹکٹوں کی 88 ہزار درخواستیں‘: پاکستان، انڈیا میچ کے لیے شائقین کو جہاز، گراؤنڈ کے ٹکٹس کے حصول میں دشواری
پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں مدِمقابل ہوں گی اور اس میچ میں ہمیشہ کی طرح تماشائیوں کی بے انتہا دلچسپی نظر آرہی ہے۔ اس دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں اور ایئرلائنز نے ٹکٹس کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی ابتدا سے قبل ہی بین الاقوامی خبروں میں تھیں، جس کی وجہ بنگلہ دیش کے معاملے پر پاکستان کا انڈیا سے میچ کھیلنے سے انکار تھا۔ تاہم بعد میں سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے قائل کر لیا۔
Load/Hide Comments

