ملک کو بیشمارمسائل کا سامنا، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد واحد راستہ ہے، مفتی تقی عثمانی

ملک کو بیشمارمسائل کا سامنا، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد واحد راستہ ہے، مفتی تقی عثمانی
ٹرانس جینڈرایکٹ کو ہمارے اوپرمسلط کرنے کا مطلب ہم جنسی پرستی کا دروازہ کھولنا ہے، تقریب سے خطاب
کراچی (این این آئی)معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کو بیشمارمسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد ہی واحد طریقہ ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت میں آئین کے تقاضوں کے مطابق علما مقرر کیے جائیں،26ویں ترمیم میں سود سیم تعلق ترمیم خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، سود کوختم کرنے کے دستوری تقاضے کو پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرایکٹ کو ہمارے اوپرمسلط کرنے کا مطلب ہم جنسی پرستی کا دروازہ کھولنا ہے، اس حوالے سے بھی علما کرام نے اپنا موقف دینا ہے، ہمارے ملک کو بیشمار مسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح جدوجہد شریعت کے بالکل خلاف اور بغاوت ہے، دہشت گردی کا طوفان ملک پر مسلط ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے، دینی مدارس کا معاملہ بھی کئی سالوں سے لٹکا ہوا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں