فیلڈ مارشل سے بھارت کو ایشیا کپ مینزمیں شکست دینے والی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات

ٹیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے، کھلاڑی میدان کے اندر و باہر سفیر بن کرملک کا نام روشن کریں، پیشہ ورانہ معیار کیساتھ مسلسل محنت جاری رکھیں، جنرل سید عاصم منیر
راولپنڈی (این این آئی)فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر نے (جی ایچ کیو) میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ مینز انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو شاندار کارکردگی اور تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔فیلڈ مارشل نے ٹیم کی نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جرات مندانہ کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کو پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔فیلڈ مارشل نے نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی عکاس ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھتے ہوئے مسلسل محنت جاری رکھیں اور میدان کے اندر و باہر ملک کے سفیر بن کر پاکستان کا نام روشن کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جن کی توانائی، صلاحیت اور کردار ملکی ترقی اور عالمی سطح پر وقار کے تعین میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔فیلڈ مارشل نے نوجوان پاکستانیوں کو نظم و ضبط، دیانت داری اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کیلئے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر انڈر 19 ٹیم کے اراکین نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کیلئے مزید محنت اور بہتر کارکردگی کا باعث بنے گا۔

Load/Hide Comments