وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر سے آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات

بسنت کو ایک محفوظ، منظم اور باقاعدہ اسپورٹس ایونٹ کے طور پر منانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی حکومتِ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی
لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں بسنت کو ایک محفوظ، منظم اور باقاعدہ اسپورٹس ایونٹ کے طور پر منانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بسنت کے موقع پر اسپورٹس میچز، پتنگ بازی کے باقاعدہ مقابلے اور دیگر تفریحی و کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے، تاکہ اس تہوار کو روایتی انداز کے ساتھ جدید اسپورٹس ایونٹ کی شکل دی جا سکے۔ صوبائی وزیر کھیل نے واضح کیا کہ بسنت مکمل حفاظتی ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق کے تحت منائی جائے گی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب محفوظ تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے تاہم بسنت کو ایک مثبت، محفوظ اور بین الاقوامی معیار کا ایونٹ بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے انعقاد سے نہ صرف مقامی کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحت اور معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے حکومتِ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پتنگ بازی کے لیے کلب سسٹم، رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی شمولیت اور سال بھر مقابلوں کے انعقاد کی تجاویز پیش کیں۔ نمائندگان نے بسنت کی اجازت کو حکومتِ پنجاب کا تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک فیصل ایوب کھوکھر ہماری آواز بنے ہیں۔ نمائندگان نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر مڈل ایسٹ، جرمنی اور انگلینڈ سمیت مختلف ممالک سے سیاحوں کی آمد متوقع ہے جبکہ لاہور میں بسنت کے دوران 50 لاکھ سے زائد افراد کی آمد کا امکان ہے، جس سے شہر کی ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس خضر افضال چوہدری، وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب جبکہ وفد میں آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ، پیٹرن انچیف عقیل، لاہور صدر استاد پورا، نائب صدر عافی بھائی، عارف سائیں اور فیصل شیخ موجود تھے۔

Load/Hide Comments