ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کا جیت سے آغاز، زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کا جیت سے آغاز، زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دے دی
عثمان خان 37، محمد نواز نے 20رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا
راولپنڈی(این این آئی)سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔منگل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کا 148رنز کا ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37اور محمد نواز نے 20رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زمان 45، صائم ایوب 22اور صاحب زادہ فرحان 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے ،جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے۔زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2جب کہ دیگر 3بالرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔قبل ازیں، زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پاکستان کو 148رنز کا ہدف دیا تھا، زمبابوے کے اوپنر نے اپنی ٹیم کو شاندار 72رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر کے پویلین واپس لوٹتے ہی دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں نے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو مسلسل پریشر میں رکھا اور زمبابوے ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر147رنز ہی بنا سکی۔زمبابوے کی جانب سے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے شاندار 49رنز کی اننگز کھیلی، مارونامی 30رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان سکندر رضا 34رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2وکٹیں اپنے نام کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں