وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملک کی مجموعی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے، رہنمائوں کی گفتگو

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملک کی مجموعی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے، رہنمائوں کی گفتگو
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے زور دیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے، یہاں تک کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزراء سید محسن رضا نقوی، خالد حسین مگسی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں