افغان طالبان گارنٹی دیتے کہ سرحد پار دہشتگردی نہیں ہوگی تو قرض دے دیتے،خواجہ آصف عندیہ ملا ہے ایران، ترک، قطری بھائی امن کی ایک اور کوشش چاہتے ہیں، وزیر دفاع کی گفتگو

افغان طالبان گارنٹی دیتے کہ سرحد پار دہشتگردی نہیں ہوگی تو قرض دے دیتے،خواجہ آصف
عندیہ ملا ہے ایران، ترک، قطری بھائی امن کی ایک اور کوشش چاہتے ہیں، وزیر دفاع کی گفتگو
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان نے 10ارب روپے قرض مانگا تھا، گارنٹی دیتے کہ سرحد پار دہشت گردی نہیں ہوگی تو پیسے دے دیتے،ان کا کوئی اعتبار نہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان نے 10ارب روپے قرض مانگا تھا، گارنٹی دیتے کہ سرحد پار دہشت گردی نہیں ہوگی تو پیسے دے دیتے۔انہوںنے کہاکہ ان کا کوئی اعتبار نہیں، عندیہ ملا ہے ایران، ترک اور قطری بھائی امن کی ایک اور کوشش چاہتے ہیں، امن نہیں ہوگاتودونوں ممالک میں تجارت کیسے ہوگی؟۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں