نواز ،شہباز شریف کے چچا زاد بھائی شاہد شفیع انتقال کرگئے

لاہور( این این آئی)صدر مسلم لیگ (ن)محمد نوازشریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے۔میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی رات گئے مری سے اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔میاں شاہد شفیع کے انتقال کی خبر ملتے ہی عزیز و اقارب ،دوست احباب اور لیگی رہنما مرحوم کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہو گئے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں