ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ہو گا
فلوریڈا(این این آئی)ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 3 اگست کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 0ـ1 کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو پاکستان نے جیت لیا تھا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر سلمان آغا لیڈ کررہے ہیں جبکہ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 3اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4اگست کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہی کھیلے جائیں گے۔

