امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی چیئرمین کا انتخاب،قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر کا خدشہ

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ پیش ہونے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کرنے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔سلیکشن کمیٹی، شعبہ انٹرنیشنل اور قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے ابتدائی مشاورت کی تاہم بورڈ میں تبدیلیوں کے باعث معاملہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے اور نئے چیئرمین کے آنے سے اب بورڈ میں کئی ایک تبدیلیوں کا امکان ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر اب قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر ہیں، نئے چیئرمین کی آمد سے پالیسیوں اور فیصلوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈولڈ ہے۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی بھی تو وہ یکم جولائی سے ہی شروع ہوں گے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے اس دوران طریقہ کار میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ریڈ بال اور وائٹ بال کیٹیگریز متعارف کرائی گئی تھیں، ریڈ بال اور وائٹ بال کیٹگریز کے ساتھ اے ، بی اور سی کیٹیگریز کے ساتھ ایمرجنگ کیٹیگریز تھیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، نئے کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی ، ترقی اور کئی ڈراپ ہوں گے۔اظہر علی ریٹائر ہونے پر کنٹریکٹ سے باہر ہو چکے ہیں، فواد عالم اور یاسر شاہ کے ساتھ ساتھ نعمان علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر اور زاہد محمود کا بھی جگہ برقرار رکھنا دشوار ہے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کو ترقی مل سکتی ہے جب کہ افتخار احمد، صائم ایوب، احسان اللہ ، زمان خان اور اسامہ میر کو کنٹریکٹ ملنے کی امید ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved